مقبول خبریں
عمران خان کا دورہ لاہور، حکومت سے سیکیورٹی مانگ لی
لاہور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا دورہ لاہور کا معاملہ، پی ٹی آئی نے حکومت سے عمران خان کی سیکیورٹی مانگ لی۔
ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت کی جانب سے سی سی پی او لاہور کو خط لکھ دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی 11 مقدمات میں عبوری ضمانتیں 6 جولائی تک منظور
ذرائع کا کہنا ہے کہ خط میں عمران خان کی سہ پہر 4 سے رات 10 بجے تک سیکیورٹی کی درخواست کی گئی ہے۔
عمران خان کل لاہور میں 4 مقامات پر اجتماعات سے خطاب کریں گے۔