جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

مری پلان پر اجلاس، وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہوٹلوں کے کرائے کا تعین کرنے کی ہدایت

21 جون, 2022 15:23

لاہور : حمزہ شہباز نے ہدایت کی ہے کہ سفید پوش طبقے کو ریلیف دینے کے لیے سیزن کے دوران مری کے ہوٹلوں کے کرائے کا تعین کیا جائے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدارت مری ڈویلپمنٹ اینڈ امپرومنٹ پلان پر پیش رفت کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں انہوں نے حمزہ شہباز نے دلکش مری پراجیکٹ شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

حمزہ شہباز نے سیزن کے دوران مری کے ہوٹلوں کے کرائے کا تعین کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے سفید پوش طبقے کو ریلیف مل سکے گا۔ مری میں ٹریل موٹر بائیک ایمبولینس چلانے کا جائزہ لے کر حتمی پلان پیش کیا جائے۔

انہوں نے ٹورازم پولیس کی استعداد کار بڑھانے کی بھی ہدایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹورازم پولیس کو ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے پیشہ وارانہ ٹریننگ دی جائے۔ ریسکیو 1122 کے تعاون سے ٹورازم پولیس کی پروفیشنل ٹریننگ کا اہتمام کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان نے جاتے ایسا وار کیا کہ پاکستان کو سنبھلتے ہوئے مہینے لگ جائیں گے : مریم نواز

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مری آنے والی ٹریفک کو کیمروں کےذریعے مانیٹر کیا جائے۔ مؤثر مینجمنٹ کے ذریعے ٹریفک رواں دواں رکھنے کے جامع پلان پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

حمزہ شہباز نے مری سمیت سیاحتی مقامات پر سہولتیں بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ سیاحوں کی سہولت کیلئے بہترین انتظامات یقینی بنائے۔ مری کے دیہات میں بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے کا سسٹم وضع کیا جائے۔

وزیراعلیٰ نے املاک میں آتشزدگی کے واقعات کا سدباب کرنے کیلئے فائر سیفٹی پلان بھی طلب کرلیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top