جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

قرآن بل پر عملدرآمد پر زور، پچھلے تین سالوں میں اخلاقی قدروں کا زوال ہوا : گورنر پنجاب

21 جون, 2022 12:35

لاہور : بلیغ الرحمان کا کہنا ہے کہ جمہوریت اور وفاق کو مضبوط کرنا ترجیحات میں شامل ہے، پچھلے ساڑھے تین سالوں میں اخلاقی قدروں کا زوال ہوا۔

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے ایم پی اے مجتبی شجاع الرحمان، سینیٹر عرفان صدیقی، سینیٹر معاون خصوصی وزیراعظم، سابق وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ اور معاون خصوصی وزیراعظم جنید انوار چوہدری نے ملاقاتیں کیں، جس میں حکومتی امور اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر پنجاب کے مسلم لیگ ن کے سابق دور حکومت بحیثیت وفاقی وزیر تعلیم متعارف کرائے گئے قرآن بل کے عملدرآمد کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : ایف آئی اے نے پنجاب پولیس کو مطلوب پانچ ملزمان کو عرب امارات سے گرفتار کرلیا

اس موقع پر گورنر پنجاب نے کہا کہ ماضی میں جب تعلیم کے شعبے میں کام کرنے کا موقع ملا تو یکساں نصاب تعلیم سمیت دیگر اقدامات اٹھائے۔ معاشرے میں رواداری اور برداشت پیدا کرنے کے لیے اسلامی تعلیمات کو عملی طور پر اپنانے کی ضرورت ہے۔

بلیغ الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بہتر مستقبل اور ترقی کے لیے معاشی استحکام اولین ترجیح ہے۔ موجودہ حکومت عوام کے لئے ترقی، انصاف اور مساوات کی اقدار کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہے۔ جمہوریت اور وفاق کو مضبوط کرنا ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پچھلے ساڑھے تین سالوں میں معاشی بد حالی کے ساتھ اخلاقی قدروں کا زوال بھی ہوا۔ مسلم لیگ ن کے سابق دور میں تعلیم سیمت ہر شعبے میں ترقی ہو رہی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ تعلیم کے میدان میں نوجوانوں کو اچھی تعلیم دینے کے ساتھ اخلاقیات کی تعلیم دینے کی بھی ضرورت ہے۔ یونیورسٹیوں میں معیار تعلیم بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ماحولیات پر کام کرنا بھی ترجیحات میں شامل ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top