جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

چھوٹے ڈیموں کی تعمیر سے خشک سالی سے نمٹا جاسکتا ہے : صدر مملکت

17 جون, 2022 12:58

اسلام آباد : عارف علوی کا کہنا ہے کہ پاکستان غیر متوقع بارشوں کا سامنا کر رہا ہے، چھوٹے ڈیموں کی تعمیر سمیت دیگر اقدامات سے خشک سالی سے نمٹا جاسکتا ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے صحرا اور خشک سالی سے نمٹنے کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان سمیت بہت سے ممالک موسمیاتی تبدیلیوں، جنگلات کی کٹائی، کم اور غیر متوقع بارشوں کا سامنا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چھوٹے ڈیموں کی تعمیر سمیت دیگر اقدامات سے خشک سالی سے نمٹا جاسکتا ہے۔ ملک بھر میں جنگلات کے رقبے کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ حکومت کا نئی ہاؤسنگ اسکیمز کو ماحولیاتی این او سی نہ دینے کا فیصلہ

ان کا کہنا تھا کہ خشک سالی کے اثرات کو پانی کے وسائل میں اضافہ کر کے کم کیا جا سکتا ہے، جس سے بچنے کیلئے چھوٹے ڈیم، تالاب اور کنوئیں، پانی کی مناسب تقسیم، شجرکاری کرنا ہوگی۔ زمینی پانی میں اضافے، مزید ذخائر کی تعمیر، پانی کی دستیابی کو یقینی بنانا ہوگا۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان خشک سالی کم کرنے کے لیے 10 لاکھ ہیکٹر رقبے پر تین اشارعیہ 29 ارب پودے لگا رہا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top