مقبول خبریں
ناظم جوکھیو قتل کیس انسداد دہشت گردی عدالت سے منتقل کرنے کیخلاف درخواست
کراچی : سندھ ہائیکورٹ میں ناظم جوکھیو قتل کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ چیلنج کردیا گیا ہے۔
درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے مقدمہ سیشن عدالت میں ٹرانسفر کردیا ہے، عدالت نے ایف آئی آر میں موجود حقاٸق کو نظرانداز کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی سستی، نئے تعلیمی سیشن کیلئے درسی کتب کی چھپائی نہ ہوسکی
درخواست کے مطابق مدعی مقدمہ بھی با اثر ملزمان کے ساتھ مل گیا ہے۔ خوف و ہراس پھیلانے کے لئے ناظم جوکھیو کو تشدد کرکے قتل کیا گیا۔ ان ملزمان میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی بہت بااثر ہیں۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ مقدمے کو واپس انسداد دہشتگردی عدالت میں منتقل کیا جاٸے۔ دہشت گردی کی دفعات دوبارہ شامل کی جاٸیں۔ جام عبدالکریم اور جام اویس کو ملزم نامزد کیا جاٸے۔