جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ایران ، خفیہ بیس کی رونمائی میں 100 سے زائد ڈرونز موجود

30 مئی, 2022 13:24

ایران کی مسلح افواج نے جدید ٹیکنالوجی سے لیس ڈرون طیاروں کی خفیہ بیس کی رونمائی کی ہے، جس میں زیر زمین بیس میں 100 سے زائد ڈرونز موجود تھے۔

ایرانی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف جنرل محمد باقری نے ملکی ڈرون پاور کے حامل خفیہ مرکز کا معائنہ کیا، سائٹ کو اسٹریٹجک ڈرونز کے لیے ایک محفوظ آپریشنل بیس قرار دیا۔

ایرانی افواج نے زیر زمین بیس سے متعلق معلومات فراہم کیں لیکن ڈرونز بیس کا مقام خفیہ رکھا ہے،زاگرس میں موجود زیر زمین ایئربیس پر ابابیل 5 سمیت سو سے زائد ڈرون موجود ہیں۔

فوجی کمانڈر میجر جنرل عبدالرحیم موسوی نے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ایران کی مسلح افواج کے ڈرون خطے میں سب سے طاقتور ڈرون ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں گوشت کھانے پر ہندو انتہاپسندوں کا مسلمان طلبہ پر حملہ، چھ زخمی

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top