مقبول خبریں
کراچی : زمین کا تنازعہ، چار افراد کا قتل، دو ملزمان گرفتار
کراچی : زمین کے تنازعے کے باعث قتل کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
کراچی کے علاقے میمن گوٹھ میں زمین کا تنازعہ چار افراد کی جان لے گیا، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا۔ مقدمے میں قتل، اقدام قتل، جھگڑا، زمین پر قبضے کی دفعات کو شامل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اقتدار کی لالچ نے عمران خان کو ذہنی مریض کردیا ہے: شرجیل میمن
پولیس نے زمین کے تنازعہ اور فائرنگ کرنیوالے دو مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزمان میں امجد اور ماجد شامل ہے، دونوں گروپ کے 18 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔ جھگڑا جوکھیو برادری اور حیدری فقیر گروپ کے درمیان 15 گز زمین پر ہوا تھا۔