مقبول خبریں
اقتدار کی لالچ نے عمران خان کو ذہنی مریض کردیا ہے: شرجیل میمن
کراچی: شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت کے زوال کی وجہ عمران خان کی نااہلی اور غرور تھا، اقتدار کی لالچ نے عمران خان کو ذہنی مریض کردیا ہے۔
صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنا اقتدار بچانے کے لیے ہر سیاسی جماعت کی منتیں کی، عمران خان نے پی ٹی آئی کی عمارت جھوٹ، غلط بیانی اور آسروں پر رکھی تھی، پی ٹی آئی کی حکومت کے زوال کی وجہ عمران خان کی نااہلی اور غرور تھا، عمران نیازی کا سیاسی زوال بہت جلد شروع ہو جائے گا۔
شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ جھوٹ کے پیر نہیں ہوتے، عوام سے کیے گئے جھوٹے وعدے عمران خان کو ایکسپوز کر رہے ہیں، عمران خان ماضی کی غلطیوں سے سیکھیں،اپنا سیاسی قبلہ درست کریں۔
یہ بھی پڑھیں: آڈیو ٹیپ عمران خان کی منافقت اور دوہرے معیار کو بے نقاب کرتی ہے: وزیراعظم
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے سیاسی مخالفت کو دشمنیوں میں تبدیل کرنے کی کوشش کی، سیاست میں گالی گلوچ اور بدتمیزی کی جو بنیاد عمران خان نے ڈالی اس کو روکنا ہوگا، اقتدار کی لالچ نے عمران خان کو ذہنی مریض کردیا ہے۔