جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ نے بریت کی درخواست دائر کردی

27 مئی, 2022 12:39

کراچی : کمزور پراسیکیوشن کے باعث گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ نے بریت کی درخواست دائر کردی۔

انسداد دہشتگردی عدالت میں لیاری پولیس آپریشن کے دوران پولیس پر حملہ اور شہری کے قتل کے کیس میں کمزور پراسیکیوشن کے باعث گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ و دیگر ملزمان نے بریت کی درخواستیں دائر کردیں۔

درخواست کے مطابق استغاثہ کی جانب سے شواہد پیش کئے گئے اور نہ ہی گواہان کو پیش کیا جارہا ہے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان کے بیانات اور ملزم عزیر بلوچ کی بریت کی درخواست پر دلائل طلب کرلئے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی : پی سی ہوٹل کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق

عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان اور کیس پراپرٹی پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے مقدمے کی سماعت 6 جون تک ملتوی کردی۔

پولیس کے مطابق کلری تھانے میں درج مقدمے میں حبیب جان بلوچ، فہیم شکیل اور عمر کچھی اشتہاری ہیں۔ ملزمان نے لیاری آپریشن کے دوران پولیس پر حملہ کیا تھا۔ ملزمان کے حملے میں ایک شہری بھی جاں بحق ہوا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top