مقبول خبریں
جامشورو : جیکب آباد جانے والی کوچ کھائی میں جا گری، 20 مسافر زخمی
جامشورو : کراچی سے جیکب آباد جانے والی کوچ کو حادثے میں 20 مسافر زخمی ہوگئے۔
آمری کے قریب تیز رفتار مسافر کوچ کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں 20 مسافر زخمی ہوگئے، تین زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : شاہراہ قراقرم پر روڈ حادثہ، ایک ہی خاندان کے چار افراد کی موت
موقع پر موجود افراد اور ریسکیوں اداروں نے زخمیوں کو فوراً اسپتال منتقل کیا۔ حادثے کا شکار مسافر کوچ کراچی سے جیکب آباد جارہی تھی۔