جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سوشل میڈیا ایپ لائکی سے پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کا عدالت میں بیان ریکارڈ

26 مئی, 2022 14:12

کراچی : سوشل میڈیا اب لڑکیوں کو پھنسانے کا ذریعہ بنتا جارہا ہے، دعا زہرا اور نمرہ کاظمی کے بعد ایپ لائکی سے پسند کی شادی کرنے والی سونیہ کا معاملہ بھی عدالت پہنچ گیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں لڑکی کے اغواء کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے موقع پر جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے لڑکی سے استفسار کیا کہ کیا آپ نے پسند کی شادی کہ ہے یا اغوا کیا گیا ہے؟

سونیا نے بتایا کہ میں نے منصور بگھیو سے پسند کی شادی کی ہے۔ میری لائکی پر منصور سے دوستی ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ ہائی کورٹ کا نمرہ کاظمی کو جمعے تک ہر صورت پیش کرنے کا حکم

جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے کہا کہ یہ کیا ہورہا ہے سنا ہے کوئی پب جی گیم ہے۔ دعا زہرا، نمرا کیس میں بھی یہی اطلاعات ملی ہیں۔

سندھ ہائیکورٹ نے منصور بگھیو کی 50 ہزار مچلکوں کے عیوض ضمانت منظور کرتے ہوئے سونیہ کے بیان کے بعد منصور کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top