مقبول خبریں
بھارتی ظالم افواج نے مزید تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا
سری نگر : بھارتی فوج کی جانب سے کشمیریوں کی نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے، مزید تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے کپواڑہ میں بھارتی قابض افواج نے لشکر طیبہ سے تعلق کا الزام لگا کر مزید تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کو بھارتی عدالت نے عمر قید کی سزا سنادی
ایک بار پھر مودی سرکار کی ہندوتوا سوچ کے تحت سرچ آپریشن کا بہانہ بنایا گیا، جس کے دوران گھر گھر تلاشی کے ذریعے چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا گیا۔