جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

الیکشن کی تاریخ اور اسمبلیوں کی تحلیل کے اعلان تک اسلام آباد میں رہیں گے: عمران خان

25 مئی, 2022 16:41

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ الیکشن کی تاریخ اور اسمبلیوں کی تحلیل کے اعلان تک اسلام آباد میں ہی رہیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف اور حکومتی ذرائع کے ذریعے اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے اور دونوں فریقین نے صرف جلسہ کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔

تاہم وفاقی وزیر اطلاعات نے معاہدے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ مسلح جتھے سے کسی قسم کے معاہدے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

بعدازاں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بھی حکومت کے ساتھ معاہدے کی خبروں کی سختی سے تردید کر دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران نیازی دہشت گردی پر اتر آیا، اسلحہ برآمد ہونا خونی مارچ کے ثبوت ہیں : رانا ثناءاللہ

اپنے ٹوئٹر بیان میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم اسلام آباد کی جانب بڑھ رہے ہیں، حکومت کے ساتھ کسی قسم کی ڈیل کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ الیکشن کی تاریخ اور اسمبلیوں کی تحلیل کے اعلان تک اسلام آباد میں ہی رہیں گے، اسلام آباد اور راولپنڈی کے تمام لوگوں سے کہتا ہوں کہ ہمارے ساتھ شامل ہوں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top