جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

دعا زہرہ اغواء کیس : مبینہ نکاح خواں اور گواہ کے جسمانی ریمانڈ میں 31 مئی تک توسیع

25 مئی, 2022 16:14

کراچی : دعا زہرہ کے مبینہ نکاح خواں اور گواہ کے جسمانی ریمانڈ میں 31 مئی تک توسیع کردی گئی ہے۔

کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں دعا زہرہ کے اغواء کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر پولیس نے گرفتار مبینہ نکاح خواں اور گواہ کو پیش کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ ہائی کورٹ کا نمرہ کاظمی کو جمعے تک ہر صورت پیش کرنے کا حکم

تفتیشی افسر نے ملزمان کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزمان نے کچھ اہم انکشافات کیے ہیں۔ ملزمان سے مزید تفتیش کرنی ہے، مہلت دی جائے۔

عدالت نے دونوں ملزمان کی جسمانی ریمانڈ میں 31 مئی تک توسیع کرتے ہوئے تفتیشی افسر سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔ ملزمان کے خلاف تھانہ الفلاح میں اغوا کا مقدمہ درج ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top