جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

امریکا کی شہباز شریف کو وزیراعظم بننے پر مبار کباد

14 اپریل, 2022 17:25

واشنگٹن: امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے شہباز شریف کو وزیراعظم بننے پر مبار کباد دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نو منتخب وزیراعظم شہبازشریف کو مبارکباد دیتے ہیں، پاکستان 75 برسوں سے وسیع تر باہمی مفادات کا اہم شراکت دار ہے۔

انٹونی بلنکن نے کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ اپنے دیرینہ تعاون کو آگے بڑھانے کے منتظر ہیں جبکہ امریکا پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں جاری صورتحال کو مانیٹر کر رہے ہیں: امریکا

امریکی وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ امریکا پاکستان کو مضبوط، خوشحال اور جمہوری ملک کے طور پر دیکھتا ہے جو باہمی مفادات کے لیے لازم ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top