جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ایک امریکی شخص کو کرپٹو کرنسی کے ذریعے شمالی کوریا کی مدد کرنے پر جیل

13 اپریل, 2022 16:37

واشنگٹن : امریکی کرپٹو کرنسی ماہر کو شمالی کوریا کی پابندیوں سے بچنے میں مدد کرنے پر جیل بھیج دیا گیا۔

ایک امریکی محقق کو کرپٹو کرنسی کے ذریعے شمالی کوریا کو امریکی پابندیوں سے بچنے میں مدد کرنے کی سازش کرنے پر پانچ سال سے زیادہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

یہ سزا پراسیکیوٹرز کی طرف سے مانگی گئی کم از کم قید کی مدت تھی۔ اس شخص پر جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شمالی کوریا مزید طاقتور تجربات کرے گا : کم جونگ ان

ملزم نے بلاک چین ٹیکنالوجی پر پریزنٹیشن دینے کے لیے شمالی کوریا کے دارالحکومت پیانگ یانگ کا سفر کرکے امریکی انٹرنیشنل ایمرجنسی اکنامک پاورز ایکٹ کی خلاف ورزی کی سازش کرنے کا اعتراف کیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top