جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

یوکرین کو روس کی بڑی کارروائیوں کا خدشہ، چچن رہنماء کا کیف پر قبضہ کرنے کا عندیہ

11 اپریل, 2022 15:14

کیف : یوکرینی صدر کا کہنا ہے کہ روسی فوجی اور بھی بڑی کارروائیاں کریں گے، جبکہ چیچن رہنماء نے کہا ہے کہ کیف اور دیگر شہروں پر قبضہ کر لیں گے۔

مقامی میڈیا کے مطابق یوکرین کے شمال مشرقی شہر خارکیو اور ملک کے جنوبی حصے میں بحیرہ اسود کے قریب واقع شہر میکولائیو میں زور دار دھماکوں کی ایک سیریز سنی گئی۔

چیچن ریپبلک کے سربراہ رمضان قادروف کا کہنا ہے کہ روسی افواج کیف اور یوکرائن کے دیگر شہروں کے خلاف کارروائی کریں گی۔ نہ صرف ماریوپول بلکہ دیگر مقامات، شہروں اور دیہاتوں پر بھی حملہ کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پہلے لوہانسک اور ڈونیٹسک مکمل طور پر آزاد ہوں گے اور پھر کیف اور دیگر تمام شہروں پر قبضہ کر لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : عالمی ادارے کی انسانی حقوق کونسل نے روس کی رکنیت معطل کردی

ادھر ولادیمیر زیلنسکی نے ایک انٹرویو میں نیٹو اور اقوام متحدہ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب سفارت کاری کا کوئی نتیجہ نہیں نکلتا۔ تو میرے پاس مزید جذبات نہیں ہیں۔ مجھے اب ان کی سفارتکاری میں کوئی دلچسپی نہیں ہے، جو میرے ملک کی تباہی کا باعث بنتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم جینے کے حق کا دفاع کر رہے ہیں۔ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ یہ حق اتنا مہنگا ہے۔ یہ انسانی اقدار ہیں۔ تاکہ روس یہ انتخاب نہ کرے کہ ہمیں کیا کرنا چاہیے۔

یوکرینی صدر نے ہم وطنوں کو خبردار کیا ہے کہ آنے والا ہفتہ اتنا ہی اہم ہو گا، روسی فوجی ہماری ریاست کے مشرق میں اور بھی بڑی کارروائیاں کریں گے، جس میں میزائلوں کا استعمال بھی زیادہ ہوگا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top