جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

اسرائیلی قابض افواج نے دو فلسطینی خواتین کو گولی مار کر ہلاک کر دیا

11 اپریل, 2022 15:08

یروشلم : اسرائیلی فورسز نے اتوار کے روز مغربی کنارے میں الگ الگ واقعات میں دو فلسطینی خواتین کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

اسرائیل کی جانب سے اب فلسطینی خواتین کو بھی نشانہ بنایا جانے لگا ہے۔ پہلے واقعے میں، اتوار کی صبح، ایک 47 سالہ خاتون کو اس وقت گولی مار دی گئی، جب وہ مغربی کنارے کے گاؤں حسین کے قریب ایک چوکی کے قریب پہنچی۔ فلسطینی وزارت صحت نے خاتون کی شناخت غدا سباطین کے نام سے کی ہے، جو بیوہ اور چھ بچوں کی ماں ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کا کہنا تھا کہ خاتون کو ہسپتال لے جایا گیا لیکن خون بہت زیادہ بہنے کے بعد اس کی موت ہو گئی۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ فوجیوں کو خاتون کے پاس سے کوئی ہتھیار نہیں ملا۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی شہر حدیرہ میں فائرنگ، دو افراد ہلاک

فلسطینی اتھارٹی کے وزیر اعظم محمد شتیہ نے فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسرائیلی حکومت کو اس گھناؤنے جرم کے نتائج کے لیے مکمل طور پر ذمہ دار ٹھہراتے ہیں۔

بعد ازاں اتوار کو ہی، اسرائیلی سرحدی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک پولیس افسر کو چاقو سے وار کرنے والی ایک فلسطینی خاتون کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔

یہ واقعہ ہیبرون کے مقدس ترین مقام کے قریب پیش آیا، جسے یہودیوں کے نزدیک پادریوں کی غار اور مسلمانوں کے نزدیک ابراہیمی مسجد کے نام سے جانا جاتا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ حملہ میں اہلکار ہلکا سا زخمی ہوا۔

اسرائیل اور مغربی کنارے میں کئی ہفتوں سے کشیدگی عروج پر ہے، اسرائیلی شہریوں پر فلسطینی بندوق برداروں کے حملوں میں 14 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اسرائیلی فوجیوں نے جواب میں مغربی کنارے میں سویپنگ آپریشن کیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top