جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بچپن میں سنگدلی ، 13 سالہ لڑکے نے 8 سالہ دوست کو قتل کرڈالا

05 اپریل, 2022 11:15

بھارتی دارالحکومت دہلی میں ایک آٹھ سالہ لڑکے کو اس کے 13 سالہ دوست نے مبینہ طور پر اغوا کر کے قتل کرڈالا۔

پولیس کے مطابق 13 سالہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم اور مقتول دونوں میں کچھ دن پہلے لڑائی ہوئی تھی،اس واقعے کے بعد سے دونوں دوست بدلے کی آگ میں جل رہے تھے۔

مقتول کے خاندان نے مبینہ گمشدگی کے بعد پولیس سے رابطہ کیا، اہلِ خانہ نے آخری بار مقتول کو اپنے دوست کے ساتھ گھر کے باہر کھیلتے ہوئے دیکھا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت میں سیوریج لائن میں پھنسے چار افراد لاشیں نکال لی گئیں

حکام نے بتایا کہ ابتدائی طور پر تفتیشی افسران لڑکے کا سراغ نہیں لگا سکے لیکن جب انہوں نے اس کے 13 سالہ دوست سے پوچھ گچھ کی تو انہیں پتاچلا کہ مقتول کو جنگل میں لے جا کر قتل کیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ آٹھ سالہ مقتول کے والدین علاقے میں سائٹ لیبر اور مددگار کے طور پر کام کرتے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top