جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

یمن میں جنگ بندی کے سلسلے میں ایران کا اقوام متحدہ کے اقدام کا خیر مقدم

02 اپریل, 2022 15:35

تہران: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے یمن میں جنگ بندی کے سلسلے میں اقوام متحدہ کے یمن میں خصوصی نمائندے کے اقدام کا خیر مقدم کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران نے یمن پر مسلط کردہ جنگ کو دو مہینے کے لئے روکنے، ایندھن اور غذائی مواد کی حامل کشتیوں کو یمن میں داخلے کی اجازت اور صنعاء ایئر پورٹ کو کھولنے کے اقدام کا خير مقدم کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران میں قید گزارنے والے سابق امریکی فوجی نے ایرانی حکومت کیخلاف مقدمہ دائر کردیا

ایرانی وزارت خارجہ کے ترحمان نے اس اقدام کو مستقل جنگ بندی کا مقدمہ قرار دینے کی توقع اور امید ظاہر کی ہے۔

خطیب زادہ نے رمضان المبارک کی آمد اور یمن میں انسانی المیہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یمن میں انسانی المیہ کو روکنے پرزیادہ سے زیادہ توجہ مبذول کرنے کی ضرورت ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top