جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

شمالی کوریا کا عفریت میزائل کا تجربہ جھوٹا قرار

30 مارچ, 2022 13:55

سیول : جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کی جانب سے عفریت میزائل کا تجربہ جھوٹا قرار دے دیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ یہ جھوٹا اعلان ناکام تجربے کی تلافی کی کوشش تھی۔

شمالی کوریا نے گزشتہ جمعہ کو ایک بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا، جس کے بارے میں کہا گیا تھا کہ طویل فاصلے تک مار کرنے والا یہ میزائل متعدد وار ہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس میزائل کو عفریت میزائل کا نام دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : شمالی کوریا مزید طاقتور تجربات کرے گا : کم جونگ ان

لیکن جنوبی کوریا کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ سیول اور واشنگٹن نے اب یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ یہ تجربہ ہواسونگ 17 نہیں، بلکہ ہواسونگ 15 کا تھا۔ یہ دونوں میزائل امریکہ تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

کامیابی کا اعلان ممکنہ طور پر 16 مارچ کو ناکام تجربے کی تلافی کی کوشش تھی، جب ہواسونگ 17 لانچ ہونے کے بعد پھٹ گیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top