جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

افغانستان میں وی او اے اور بی بی سی کے نیوز پروگرام نشر کرنے پر پابندی

28 مارچ, 2022 10:08

کابل : طالبان نے افغانستان میں وی او اے اور بی بی سی کے نیوز پروگرام نشر کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔

طالبان نے افغانستان میں طالبان نے نجی ٹیلی ویژن اسٹیشنز کو وائس آف امریکہ اور برٹش براڈ کاسٹنگ کارپوریشن (بی بی سی) کے نیوز پروگرام نشر کرنے سے روک دیا ہے۔

وی او اے کی قائم مقام ڈائریکٹر یولینڈا لوپیز نے بیان میں کہا ہم طالبان سے کہتے ہیں کہ وہ اس پریشان کن اور افسوس ناک فیصلے پر نظر ثانی کریں۔ طالبان جو مواد کی پابندیاں لگانے کی کوشش کر رہے ہیں وہ آزادی اظہار کے خلاف ہے، جس کے افغانستان کے لوگ حقدار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : افغان لڑکیوں کی تعلیم پر طالبان قیادت میں تقسیم اسکول بند کرنے کی وجہ قرار

امریکی براڈ کاسٹر اپنے افغان پارٹنرز، طلوع نیوز اور شمشاد ٹی وی کے لیے ہفتے میں پانچ دن، پشتو اور دری، زبانوں میں آدھے گھنٹے کا نیوز بلیٹن تیار کرتا ہے۔

بی بی سی ورلڈ سروس میں زبانوں کے سربراہ کا کہنا ہے کہ چھ ملین سے زیادہ افغان ہر ہفتے ٹی وی پر بی بی سی کی آزاد اور غیر جانبدارانہ صحافت کا استعمال کرتے ہیں اور یہ بہت ضروری ہے کہ مستقبل میں انہیں اس تک رسائی سے انکار نہ کیا جائے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top