جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اسرائیلی شہر حدیرہ میں فائرنگ، دو افراد ہلاک

28 مارچ, 2022 10:05

تل ابیب : اسرائیلی شہر حدیرہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہوگئے۔

پولیس اور طبی حکام کے مطابق، دو مسلح افراد نے تل ابیب سے تقریباً 50 کلومیٹر وسطی شہر حدیرہ  میں فائرنگ کر کے دو افراد کو ہلاک اور چار کو زخمی کر دیا، پولیس نے دونوں ملزمان کو مقابلے میں ہلاک کردیا۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کی متعدد سرکاری ویب سائٹ پر سائبر حملہ

کسی گروپ کی جانب سے واقعے ذمہ داری قبول نہیں کی گئی، لیکن پولیس نے انہیں دہشت گرد قرار دے دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے، ہمارے افسران حملہ آوروں کو بے اثر کرنے اور ایک بڑے دہشت گردانہ حملے کو روکنے میں کامیاب رہے۔

اسرائیلی میڈیا پر گردش کرنے والے حملے کی سیکیورٹی کیمرے کی فوٹیج میں دو داڑھی والے افراد کو حدیرہ شہر میں فائرنگ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top