جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

امریکہ کا سلامتی کونسل سے شمالی کوریا کیخلاف مزید سخت پابندیاں لگانے کا مطالبہ

26 مارچ, 2022 15:02

واشنگٹن : امریکہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے شمالی کوریا کے خلاف مزید سخت پابندیاں لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔

امریکہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شمالی کوریا کے میزائل تجربات کو خطرناک اشتعال انگیزی قرار دیتے ہوئے مزید سخت پابندیوں کا مطالبہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ میں امریکی سفیر لنڈا تھامس گرین فیلڈ نے شمالی کوریا پر بات چیت کے لیے بلائی گئی میٹنگ کے دوران کہا کہ امریکہ تمام رکن ممالک سے سلامتی کونسل کی موجودہ قراردادوں پر مکمل عمل درآمد کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شمالی کوریا کا امریکہ تک مار کرنے والا نیا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ

انہوں نے کہا کہ کونسل نے 2017 میں فیصلہ کیا تھا کہ بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کے مزید تجربے پر مزید کارروائی کی جائے گی، اب اس پر عمل کرنے کا وقت آگیا ہے۔

جمعے کے اجلاس کے بعد، سلامتی کونسل کے مستقل ارکان برطانیہ، فرانس اور امریکا سمیت 15 ممالک کے ایک گروپ نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا جس میں پیانگ یانگ کی تازہ ترین لانچنگ کی مذمت کی گئی اور اسے پوری بین الاقوامی برادری کیلئے خطرہ قرار دیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top