جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

گیس کی ترسیل کے لیے روبل میں ادائیگی کا مطالبہ معاہدے کی خلاف ورزی ہے : جرمنی

24 مارچ, 2022 14:08

برلن : جرمنی نے خبردار کیا کہ روس کا یورپ کو گیس کی ترسیل کے لیے روبل میں ادائیگی کا مطالبہ معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

روس نے غیر دوست ممالک سے گیس کے بدلے میں ملنے والی رقم ڈالر کے بجائے روسی کرنسی میں لینے کا اعلان کردیا ہے۔

55 فیصد گیس درآمد کرنے والے جرمنی کے وزیر اقتصادیات رابرٹ ہیبیک نے کہا ہے کہ روبل میں ادائیگی کا اعلان معاہدے کی خلاف ورزی ہے اور اب ہم اپنے یورپی شراکت داروں سے بات کریں گے کہ ہم اس پر کیا ردعمل ظاہر کریں۔

یہ بھی پڑھیں : جوہری ہتھیاروں کا استعمال صرف وجود کو خطرہ ہونے پر کیا جائے گا : روس

خیال رہے کہ ماسکو کے خلاف پابندیوں کو مزید بڑھانے کے لیے مغربی اتحادیوں کی طرف سے مطالبات بڑھ رہے ہیں، لیکن جرمنی ہچکچا رہا ہے۔

چانسلر اولاف شولز نے بدھ کے اوائل میں پارلیمنٹ کو بتایا کہ یورپ کی سب سے بڑی معیشت روس کے تیل، کوئلے اور گیس پر انحصار کے خاتمے کو تیز کر رہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا اگر فوری ختم کیا گیا تو ہمارے ملک اور پورے یورپ کو کساد بازاری میں دھکیل دیا جائے گا، سینکڑوں ملازمتیں خطرے میں پڑ جائیں گی، پوری صنعتیں دہانے پر ہوں گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top