جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

طالبان نے لڑکیوں کے اسکول کھلنے کے چند گھنٹوں بعد دوبارہ بند کر دیئے

23 مارچ, 2022 15:49

کابل : عالمی برادی نے افغانستان میں لڑکیوں کے سیکنڈری اسکولوں کو ایک بار پھر بند کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

افغانستان میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے بند لڑکیوں کے سیکنڈری اسکولوں کو کھلنے کے چند گھنٹوں کے بعد ہی بن کردیا گیا۔

اس اچانک اقدام سے جنگ زدہ ملک میں لڑکیوں کی تعلیم پر تازہ تشویش پیدا ہونے کا امکان ہے۔ ملک میں اقتدار پر قبضہ کرنے کے بعد، طالبان نے خواتین، بچوں اور اقلیتوں کے حقوق کا ‘تحفظ’ کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران اور افغانستان کے درمیان بارڈر پر جھڑپ، چار ایرانی فوجی ہلاک

اپنے وعدے پر عمل کرتے ہوئے، حکومت نے ستمبر 2021 میں، 6ویں جماعت تک لڑکیوں کے لیے کچھ اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کی اجازت دی۔ اس کے علاوہ خواتین کو یونیورسٹیوں میں جانے کی اجازت دی گئی۔ تاہم، طالبات کے لیے ہائی اسکول بند رہے، اور امارت اسلامیہ نے اعلان کیا کہ تمام لڑکیوں کے لیے ‘جلد از جلد’ کلاسز دوبارہ شروع ہو جائیں گی۔

طالبان نے کہا تھا کہ 23 ​​مارچ سے دارالحکومت کابل سمیت کئی صوبوں میں تعلیمی ادارے دوبارہ کھلیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top