جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

روس، یوکرین مذاکرات میں معاہدے کے قریب ہیں : ترکی

21 مارچ, 2022 14:38

انقرہ : ترک وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ اگرچہ مذاکرات ’آسان‘ نہیں تھے، لیکن اہم نکات پر ہم دیکھ سکتے ہیں کہ فریقین ایک معاہدے کے قریب ہیں۔

وزیر خارجہ مولود چاوش اوغلو نے کہا کہ یقیناً، جنگ جاری ہونے کے دوران سمجھنا آسان نہیں ہے، جب عام شہری مارے جا رہے ہیں، لیکن ہم یہ کہنا چاہیں گے کہ اب بھی رفتار برقرار ہے۔ ہم دیکھ سکتے ہیں کہ فریقین ایک معاہدے کے قریب ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : روس کو فوجی مدد فراہم نہیں کر رہے، تاہم تجارتی، اقتصادی تعاون رہے گا : چین

ان کا کہنا تھا کہ ترکی دونوں ممالک کی مذاکراتی ٹیموں کے ساتھ رابطے میں ہے، لیکن انہوں نے مذاکرات کی تفصیلات بتانے سے انکار کر دیا، ان کا کہنا تھا کہ ہم ایک ایماندار ثالث اور سہولت کار کا کردار ادا کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ فریقین چھ نکات پر بات چیت کر رہے ہیں۔ جس میں یوکرین کی غیر جانبداری، تخفیف اسلحہ اور سلامتی کی ضمانتیں، ڈی-نازیفیکیشن، یوکرین میں روسی زبان کے استعمال کی راہ میں حائل رکاوٹوں کا خاتمہ، ڈونباس کے علاقے میں الگ ہونے والی جمہوریہ کی حیثیت اور 2014 میں روس کے ذریعہ الحاق شدہ کریمیا کی حیثیت کو تسلیم کرنا شامل ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top