جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سوڈان میں مقامی رہائشیوں اور عرب قبیلے میں جھڑپیں، 19 افراد ہلاک

12 مارچ, 2022 12:20

خرطوم : سوڈانی حکام کا کہنا ہے کہ دارفور میں قبائلی جھڑپوں میں 19 افراد ہلاک ہو گئے۔

سوڈان کے غیر مستحکم مغربی دارفور کے علاقے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نئے قبائلی جھڑپوں میں کم از کم 19 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اسی ہفتے جیبل مون کے اسی علاقے میں عربوں اور غیر عربوں کے درمیان تشدد میں بھی کم از کم 16 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

مغربی دارفور کی سوڈان ڈاکٹرز کمیٹی نے مقامی حکام سے علاقے میں شہریوں کو حملے سے بچانے کا مطالبہ کیا۔ ایک مقامی رہائشی نے بتایا کہ عربوں اور غیر عربوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے باعث چار دیہات میں درجنوں جلے ہوئے مکانات دیکھے جاسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سوڈان کے وزیر اعظم فوج کے سامنے بے بس، عہدے سے استعفیٰ دے دیا

حکام کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے دیہات پر حملہ کیا اور یہ لڑائی گھنٹوں تک جاری رہی۔ حملے کا ذمہ دار مقامی عرب قبائلی ملیشیا کو ٹھہرایا، جنہیں جنجاوید کہا جاتا ہے۔

جیبل مون میں پہلی بار نومبر کے وسط میں عرب اور غیر عرب قبائل کے درمیان زمینی تنازعہ پر جھڑپیں شروع ہوئیں۔ اس کے بعد سے اب تک درجنوں افراد مارے جا چکے ہیں اور حکام نے علاقے میں مزید فوجیوں کو تعینات کر دیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top