جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

روسی افواج کیف کے گرد منظم ہونا شروع، بائیڈن کا تیسری عالمی جنگ سے بچنے پر زور

12 مارچ, 2022 12:18

روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف کو کنٹرول میں لینے کے لیئے دوبارہ منظم ہونا شروع کردیا ہے، روسی افواج کو کیف کے قریب تعینات کیا جا رہا ہے۔

یوکرین کی پارلیمنٹ کے ٹویٹر ہینڈل سے بتایا گیا ہے کہ قابضوں کے ایک گروپ نے میلیٹوپول کے میئر کو اغواء کر لیا، کیونکہ انہوں نے دشمن کے ساتھ تعاون کرنے سے انکار کر دیا۔

روسی افواج نے دن کے وقت یوکرین میں اپنی کارروائی کو وسعت دیتے ہوئے یوکرین کے مغرب کے مزید علاقوں میں فضائی حملے کیے۔

روسی افواج نے ملک بھر میں شہروں پر بمباری کی اور کیف پر ممکنہ حملے کے لیے دوبارہ منظم ہوتے ہوئے دکھائی دیئے گئے ہیں۔

ایک امریکی نجی کمپنی نے بتایا کہ سیٹلائٹ تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ روسی فوجی یونٹس کیف کے قریب تعیناتی جاری رکھے ہوئے ہیں اور ان کی رہائشی علاقوں جانب گولہ باری جاری ہے۔

روسی کارروائیوں کے باعث متعدد گھروں اور عمارتوں میں آگ بھی لگی۔ کیف کے شمال مغرب میں واقع موشچون قصبے میں گڑھے بھی دیکھے گئے تھے۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے لڑائی میں شامل ہونے کے لیے شام اور دیگر جگہوں سے "رضاکاروں” کی بھرتی کی منظوری دی۔

یہ بھی پڑھیں : یوکرینی صدر کی دولت ؛ ملین ڈالر یا بلین ڈالر ؟

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ اگر روس نے یوکرین میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا تو اسے "سخت قیمت” ادا کرنا پڑے گی، انہوں نے کہا کہ امریکہ کی یوکرین میں مداخلت تیسری عالمی جنگ کا سبب بن سکتی ہے۔

بین الاقوامی فوجداری عدالت کے چیف پراسیکیوٹر نے یوکرین میں جنگی جرائم کے شواہد اکٹھے کرنے کے لیے ایک آن لائن پورٹل کھول دیا ہے۔

پراسیکیوٹر کریم اے اے خان نے ایک بیان میں کہا کہ وہ اسپتالوں اور دیگر شہری انفراسٹرکچر پر روسی حملوں کی حالیہ رپورٹس کے بعد پریشان کن پیش رفت کا قریب سے جائزہ لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر حملے جان بوجھ کر شہری آبادی، تعمیرات کے خلاف کیے جاتے ہیں تو یہ ایک جرم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں فریقین سے پر زور اپیل کرتا ہوں کہ وہ آبادی والے علاقوں میں بھاری دھماکہ خیز ہتھیاروں کے استعمال سے گریز کریں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top