جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ملائیشیاء میں شدید بارشیں، مٹی کے تودے گرنے سے چار افراد ہلاک

11 مارچ, 2022 15:37

کولا لمپور : غیر معمولی شدید بارشوں کے باعث مٹی کے تودے گرنے سے چار افراد ہلاک ہو گئے، متاثرین تقریباً دو میٹر مٹی کے نیچے دبے ہوئے پائے گئے۔

ایک سینئر ریسکیو اہلکار نے بتایا کہ ملائیشیا کے دارالحکومت کے باہر ایک بستی میں غیر معمولی شدید بارشوں کے باعث بڑے پیمانے پر مٹی کے تودے گرنے سے چار افراد ہلاک ہو گئے۔

ملائیشیاء میں گزشتہ چند ہفتوں سے شدید بارشیں ہو رہی ہیں، جس کے حوالے سے حکام اور ماہرین ماحولیات کا کہنا ہے کہ سال کے اس وقت یہ غیر معمولی ہے اور یہ موسمیاتی تبدیلی کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ماریوپول کے گرد روسی فوج کا گھیرا، یوکرین نہیں بچا تو یورپ بھی نہیں بچے گا : صدر

حکام کا کہنا ہے کہ امدادی کارکنوں نے چار لاشیں برآمد کیں اور ایک پانچویں شخص کو زندہ بچا لیا گیا۔ 30 منٹ تک جاری رہنے والی موسلادھار بارش کی وجہ سے ایک قریبی پہاڑی کٹ گئی، جس سے مٹی پانی کے ساتھ مل کر نیچے گھروں کی ایک قطار پر گر گئی۔

مٹی کے بہاؤ نے دو مکانات کو مکمل طور پر تباہ کر دیا اور تقریباً ایک درجن دیگر گھروں سمیت دس گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top