جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

خنزیز کا دل ٹرانسپلانٹ کرانے والا دنیا کا پہلا آدمی دو ماہ بعد انتقال کرگیا

10 مارچ, 2022 13:57

خنزیر کا دل ٹرانسپلانٹ کرانے والا دنیا کا واحد شخص کامیاب آپریشن کے دو ماہ بعد انتقال کرگیا۔

رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست میری لینڈ سے تعلق رکھنے والے 57 سالہ ڈیوڈ بینیٹ کو 12 جنوری 2022 کو کامیاب آپریشن میں خنزیر کا جینیاتی طور پر تیار کردہ دل لگایا گیا تھا جس کے بعد وہ بہتر محسوس کر رہے تھے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند دنوں میں ان کی طبیعت میں بگاڑ شروع ہوا، تاہم ڈیوڈ کی موت کی وجہ فی الحال سامنے نہیں آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا میں پہلی بار انسان کو سور کا دل لگا دیا گیا، مریض صحت یاب

ڈیوڈ بینیٹ دنیا کے پہلے شخص تھے جن پر خنزیر کا دل لگانے کا کامیاب تجربہ کیا گیا تھا۔

اس مقصد کے لیے سائنسدانوں نے خنزیر کے دل کو جینیاتی طور پر اس طرح تبدیل کیا تھا کہ وہ انسانی جسم میں جانے کے بعد قابل قبول ہو۔

خیال رہے کہ ڈیوڈ کا آپریشن کرنے والی ٹیم میں پاکستانی نژاد ڈاکٹر منصور محی الدین بھی شامل تھے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top