جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ڈونلڈ ٹرمپ کے طیارے کا انجن دوران پرواز خراب، بڑے حادثے سے بال بال بچ گئے

10 مارچ, 2022 13:05

واشنگٹن : ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو لے جانے والے طیارے کا انجن کام کرنا چھوڑ گیا، جس کے باعث ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو لے جانے والے ایک طیارے نے ہفتے کی شام نیو اورلینز میں خلیج میکسیکو پر انجن کی خرابی کا سامنا کرنے کے بعد ہنگامی لینڈنگ کی، جس کی تصدیق اب کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اگر میں اقتدار میں ہوتا تو ’جینیئس‘ پیوٹن یوکرین کو دھمکی نہ دیتے : ٹرمپ

ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارہ، نیو اورلینز کے ہوائی اڈے سے تقریباً 120 کلومیٹر دور تک گیا اور پھر شہر کی دوبارہ مڑ گیا۔ طیارے میں سیکرٹ سروس ایجنٹس، معاون عملہ اور ٹرمپ کے کچھ مشیر بھی موجود تھے۔

ٹرمپ کے ترجمان نے واقعے سے متعلق کسی تبصرے سے انکار کیا ہے۔ اب تک یہ ہنگامی لینڈنگ کی وجہ معلوم نہ ہوسکی، لیکن بظاہر معلوم ہوتا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کسی بڑے حادثے سے بال بال بچ گئے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top