جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

شمالی کوریا کا امریکہ کی نگرانی جاسوسی سیٹلائٹ کے ذریعے کرنے کا فیصلہ

10 مارچ, 2022 13:04

پیانگ یانگ : شمالی کوریا، امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی کارروائیوں کی نگرانی کے لیے جاسوسی سیٹلائٹ لانچ کریں گے۔

شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ اُن نے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی فوجی کارروائیوں کے بارے میں حقیقی وقت میں معلومات فراہم کرنے کے لیے آنے والے برسوں میں متعدد جاسوسی سیٹلائٹ لانچ کیئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : شمالی کوریا نے بند جوہری تجربہ گاہ کی مرمت شروع کردی، امریکہ کے تحفظات

شمالی کوریا کی نیشنل ایرو اسپیس ڈیولپمنٹ ایڈمنسٹریشن کا معائنہ کرتے ہوئے کِم نے کہا کہ بہت سے فوجی جاسوسی مصنوعی سیارہ سورج کے ہم آہنگ قطبی مدار میں ڈالے جائیں گے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی کے سی این اے نے رپورٹ کیا کہ کِم نے سیٹلائٹ کے کام کا دفاع نہ صرف معلومات اکٹھا کرنے، بلکہ شمالی کوریا کی خودمختاری اور قومی مفادات کے تحفظ، اپنے دفاع کے جائز حقوق کا استعمال اور قومی وقار کو بلند کرنے کے لئے کیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top