جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

یوکرین پر حملے سے سبق : آسٹریلیا نے فوج کی تعداد بڑھانے کا اعلان کردیا

10 مارچ, 2022 13:00

برسبین : آسٹریلیا، یوکرین پر حملے سے خوفزدہ ہوگیا ہے، فوج کی تعداد میں اضافہ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

آسٹریلوی وزیر اعظم اسکاٹ موریسن نے خطے میں سلامتی کے خدشات بڑھنے پر ملک کی فوج میں 38 بلین ڈالر (27.8 بلین امریکی ڈالر) کی توسیع کا اعلان کیا ہے۔

موریسن نے کوئنز لینڈ میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ حکومت 2040 تک آسٹریلوی فوج میں وردی پوش اہلکاروں کی تعداد کو 80 ہزار تک لے جانے کا منصوبہ بنا رہی ہے، جو کہ 18 ہزار پانچ سو کا اضافہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یوکرین، نیٹو میں شمولیت کے مطالبے سے دستبردار، امریکی پابندیوں کا خیر مقدم

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کی تاریخ میں امن کے وقت میں ہماری دفاعی افواج کے حجم میں یہ سب سے بڑا اضافہ ہوگا۔ حکومت ہمیشہ ان خطرات اور ماحول کے بارے میں واضح نظر رکھتی ہے، جن کا ہمیں بحیثیت ایک ملک، ہند بحرالکاہل میں ایک لبرل جمہوریت کے طور پر سامنا ہے۔

یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب عالمی جغرافیائی سیاسی تناؤ بڑھ رہا ہے، جس میں حالیہ ہفتوں میں روس کا یوکرین پر حملہ اور تائیوان پر چینی جارحیت کا امکان شامل ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top