جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ایران اور افغانستان کے درمیان بارڈر پر جھڑپ، چار ایرانی فوجی ہلاک

09 مارچ, 2022 15:00

کابل : صوبہ نمروز میں ایران اور افغانستان کے سرحدی محافظوں کے درمیان جھڑپوں کے دوران چار ایرانی اہلکار مارے گئے۔

ذرائع نے افغان میڈیا کو تصدیق کی ہے افغانستان کے صوبے نمروز کے ضلع کینگ میں ایران اور افغانستان کے سرحدی محافظوں کے درمیان مسلح جھڑپیں ہوئیں۔

ذرائع کے مطابق اس جھڑپ میں چار ایرانی فورسز کے مارے جانے کی اطلاع ہے، جبکہ ان کی گاڑی تباہ ہو گئی ہے، تاہم ایرانی اور اسلامی امارت افغانستان نے ابھی تک اس ہلاکت پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران سے جوہری مذاکرات کی کامیابی دنوں کی بات ہے : فرانسیسی وزیر خارجہ

کینگ ضلع کے مقامی باشندوں نے بتایا کہ افغان لوگوں کی جانب سے سکھسر نامی ایک مقامی پانی کے ایک چینل کو کھودنے کی کوشش کے بعد ایک گھنٹے تک مسلح جھڑپ شروع ہوئی۔ ایرانی سرحدی محافظوں نے کھدائی سے روکنے کی کوشش میں فائرنگ کی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top