جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

افغان شہر ہرات گردے بیچنے کی عالمی منڈی بن گیا، پاکستان اور بھارت سے خریدار آنے لگے

28 فروری, 2022 14:45

کابل : افغانستان کا شہر ہرات میں غیر قانونی طور پر گردے بیچے جارہے ہیں، جو اب ایک گردوں کی عالمی منڈی بن گیا ہے، جہاں پاکستان اور بھارت سے شہری گردہ خریدنے آتے ہیں۔

چھ ماہ قبل طالبان کے قبضے کے بعد افغانستان مالی بحران میں ڈوب گیا ہے، جس سے کئی دہائیوں کی جنگ کے بعد پہلے سے ہی سنگین انسانی صورت حال مزید خراب ہو گئی ہے۔ غیر ملکی امداد جس نے کبھی ملک کو سہارا دیا تھا، وہ واپس آنے میں سست روی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

افغانستان مغربی شہر ہرات میں پیسوں کے عیوض گردے بیچنے کا عمل بہت زیادہ پھیل چکا ہے، شہریوں کی بڑی تعداد بے روزگاری یا قرضوں کی ادائیگی کے لیئے اپنے اعضاء بیچ رہے ہیں۔ ایک گردے کی قیمت پندرہ سو ڈالر ہے۔ ایک بستی ایسی بھی ہے جسے ایک گردے والا گاؤں کا نام دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شہری سے فراڈ، گردے کی غیر قانونی پیوندکاری کرنے والے ڈاکٹرز گرفتار

گردے والے گاؤں میں ایک خاندان ایسا بھی ہے، جہاں پانچ بھائیوں نے پچھلے چار سالوں میں ایک ایک گردہ بیچا، یہ سوچ کر کہ یہ انہیں غربت سے بچائے گا۔

ہرات اب گردوں کا اتنا بڑا مرکز بن چکا ہے، کہ وہاں پاکستان اور بھارت سے شہری گردہ خریدنے آتے ہیں۔ وصول کنندہ اسپتال کی فیس اور عطیہ کرنے والے دونوں کو ادائیگی کرتا ہے۔

طالبان نے اس عمل پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا، لیکن اتنا ضرور کہا کہ ملک کے نئے حکمرانوں کے پاس اعضاء کی تجارت کو روکنے کا منصوبہ ہے اور وہ اس کو منظم کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے رہے ہیں۔

زیادہ تر ترقی یافتہ ممالک میں اعضاء کو بیچنا یا خریدنا غیر قانونی ہے، تاہم، افغانستان میں یہ عمل غیر منظم ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top