جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

صدر پیوٹن کا نیوکلیئر ڈیٹرنٹ فورسز کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم

27 فروری, 2022 20:40

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے روسی فوج کی جوہری تنصیبات رکھنے والی یونٹ (نیوکلیئر فورس) کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دے دیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق روسی صدر نے نیٹو کے رکن ممالک کی جانب سے جارحانہ بیانات اور معاشی پابندیوں کے ردعمل میں روسی فوج کو حکم دیا ہے کہ وہ روسی جوہری اسلحے سے لیس یونٹ کو تیار رکھیں۔

رپورٹ کے مطابق روسی صدر کی جانب سے یہ حکم اعلیٰ سطح کی میٹنگ کے بعد دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انقرہ اور باکو نے روس اور یوکرین کو ثالثی کی پیشکش کردی

روسی سرکاری ٹیلی ویژن پر قوم سے خطاب میں پیوٹن کا کہنا تھا کہ نیٹو کے اہم رکن ممالک کی جانب سے ہمارے ملک کے خلاف جارحانہ بیانات کا سلسلہ جاری ہے اس لیے میں نے وزیر دفاع اور آرمی چیف کو حکم دیا ہےکہ وہ نیوکلیئر فورس کو تیار رکھیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top