جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

برکینا فاسو میں سونے کی کان میں دھماکہ، 60 افراد ہلاک

23 فروری, 2022 11:53

اواگاڈوگو : برکینا فاسو میں سونے کی کان میں دھماکے سے کم از کم 60 افراد ہلاک ہو گئے۔

سرکاری ٹیلی ویژن نے مقامی حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ جنوب مغربی برکینا فاسو کے پونی صوبے میں سونے کی ایک غیر رسمی کان کنی کے مقام پر ہونے والے دھماکے میں تقریباً 60 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

جاری تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لاشیں زمین پر بکھری ہیں، جبکہ کئی مکانات اور درخت تباہ ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : برکینا فاسو میں فوج نے اقتدار پر قبضہ کرلیا، صدر گرفتار، حکومت اور پارلیمنٹ تحلیل

برکینا فاسو سونے کی کچھ بڑی کانوں کا گھر ہے، جسے بین الاقوامی کمپنیاں چلاتی ہیں، سینکڑوں چھوٹی، غیر رسمی سائٹس بھی ہیں، جو بغیر کسی نگرانی یا ضابطے کے کام کرتی ہیں۔ بچے اکثر ان نام نہاد کانوں میں کام کرتے ہیں، جہاں حادثات عام ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top