جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

کشیدگی میں نیا موڑ : روس کی افواج مشرقی یوکرین میں داخل، جنگ کا خطرہ

22 فروری, 2022 13:44

ماسکو : روس نے علیحدگی اختیار کرنے والی دو یوکرینی ریاستوں کو تسلیم کرلیا، روس کی افواج مشرقی یوکرین کی ریاستوں میں داخل ہوگئیں۔

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے مشرقی یوکرین میں باغیوں کے زیر قبضہ دو علاقوں کو آزاد ریاستوں کے طور پر تسلیم کرنے کے بعد فوج بھیجنے کا حکم دے دیا ہے۔  پیوٹن نے فرانس اور جرمنی کے رہنماؤں کو اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا۔

روس نے کہا کہ فوجی دستے ڈونیٹسک اور لوہانسک عوامی جمہوریہ میں امن دستوں کا کردار ادا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : روس نے یوکرینی شہریوں کو قتل یا جیل میں ڈالنے کی فہرستیں تیار کرلیں : امریکہ

اس حوالے سے پیوٹن کا کہنا تھا کہ مغربی اتحاد یوکرین کی نیٹو میں شمولیت کا فیصلہ کرچکا ہے، انہوں نے روس کے سیکیورٹی تحفظات نظر انداز کردیئے۔ یوکرائن اپنے جوہری ہتھیار بنانے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ روس کیلئے یوکرائن کی یہ پیش رفت ناقابل قبول ہے۔

یوکرین کے صدر نے رات گئے ٹیلی ویژن پر قوم سے خطاب میں کہا کہ یوکرین امن چاہتا ہے، لیکن اعلان کیا ہم ڈرنے والے نہیں ہیں اور کسی کو کچھ نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یوکرین کو اپنے بین الاقوامی شراکت داروں کی طرف سے واضح اور موثر تعاون کے اقدامات کی ضرورت ہے۔ اب یہ دیکھنا بہت ضروری ہے کہ ہمارا حقیقی دوست اور ساتھی کون ہے اور کون صرف لفظوں سے روسی فیڈریشن کو ڈراتا رہے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top