جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

روس نے یوکرینی شہریوں کو قتل یا جیل میں ڈالنے کی فہرستیں تیار کرلیں : امریکہ

21 فروری, 2022 15:48

واشنگٹن : امریکہ نے دعویٰ کیا کہ روس مظاہروں کے ختم کرنے کیلئے طاقت کا استعمال کرے گا، انہوں نے یوکرینی شہریوں کو قتل یا جیل میں ڈالنے کی فہرستیں تیار کر رکھی ہیں۔

امریکہ کی حکومت نے خط کے ذریعے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ کو خبردار کیا ہے کہ روس نے یوکرین پر حملے کے دوران یوکرینی شہریوں کی ایک لسٹ تیار کر رکھی ہیں، جنہیں قتل یا جیلوں میں بھیجا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : بائیڈن، پیوٹن سے ملاقات کیلئے تیار، یوکرین پر حملہ نہ کرنے کی شرط

امریکہ نے آنے والے دنوں میں ممکنہ انسانی حقوق بحران سے بھی خبردار کیا۔ اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق مشیل باچلیٹ کو لکھے گئے خط میں مزید کہا گیا کہ ہمارے پاس مصدقہ معلومات ہیں کہ روسی فورسز پر امن مظاہروں کو ختم کرنے کے لئے طاقت کا استعمال کریں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top