جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ایران کا جنگی طیارہ آبادی میں گر کر تباہ، تین افراد ہلاک

21 فروری, 2022 15:46

تہران : ایرانی فضائیہ کا جنگی طیارہ آبادی والے علاقے میں گر کر تباہ ہونے سے تین افراد ہلاک ہوگئے۔

ایران کے سرکاری ٹی وی نے رپورٹ کیا کہ ایرانی فوج کے زیر استعمال امریکی ساختہ ایف فائیو جیٹ شمال مغربی شہر تبریز آبادی میں والے علاقے میں قائم ایک اسکول کی دیوار سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں دو پائلٹ اور ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران نے پاسداران انقلاب کو دہشت گردی کی فہرست سے نکالنے کی شرط رکھ دی : اسرائيل

فوج کے ترجمان شاہین تقی خانی نے کہا کہ اسکول صبح 9 بجے سے ٹھیک پہلے حادثے کے وقت بند کر دیا گیا تھا۔ بظاہر تکنیکی خرابی حادثے کی وجہ معلوم ہوتی ہے تاہم اس کی تحقیقات جاری ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ واقعے میں ایک پائلٹ، ایک ٹرینی پائلٹ اور کار میں گزرنے والا ایک عام شہری ہلاک ہوا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top