جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

برازیل میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہلاک افراد کی تعداد 152 ہو گئی

21 فروری, 2022 15:38

برازیل کے سیاحتی شہر پیٹروپولس میں طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 152 ہو گئی ہے۔

برازیل کے خوبصورت شہر پیٹروپولس میں طوفانی بارشوں سے ہونے والی تباہی کے بعد اب تک امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ رشتہ دار اپنے پیاروں کو تلاش کر رہے ہیں۔ پولیس کے مطابق طوفان کے بعد سے 165 افراد لاپتہ ہیں، ہلاکتوں کی تعداد 152 ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : برازیل : کشتیوں پر چٹان کا ٹکرا گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد دس ہوگئی

حکام کا کہنا ہے کہ ملبے کے نیچے سے مزید کسی کے زندہ ملنے کا امکان نہیں ہے۔ پولیس نے بتایا کہ لاپتہ ہونے والوں کی تعداد میں کمی آئی ہے، کیونکہ مزید گمنام لاشوں کی شناخت ہو گئی ہے۔

خیال رہے کہ برازیل میں گزشتہ تین مہینوں کے دوران شدید بارشوں کے باعث 200 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top