جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

بھارت کے ایک کالج میں حجاب پر پابندی لگادی گئی، طلب عملوں کا احتجاج

18 فروری, 2022 15:46

نیو دہلی : بھارتی ریاست اتر پردیش کے کالج میں حجاب پہننے پر پابندی لگاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایسا لباس نہیں پہنچ سکتے جو یونیفارم کا حصہ نہ ہو۔

کرناٹک میں مسلم لڑکیوں کے تعلیمی اداروں میں حجاب پہننے پر عائد پابندیوں کا تنازعہ جاری ہے، اب اتر پردیش کے علی گڑھ ضلع کے ایک کالج نے طالب علموں کے ایسے لباس پہننے پر پابندی لگا دی ہے جو مذہب سے منسوب ہو اور مقررہ یونیفارم کا حصہ نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت میں کنویں میں گرنے سے 13 خواتین ہلاک ہوگئیں

کالِج کے پرنسپل کا کہنا ہے کہ ہم ڈھکے ہوئے چہروں کے ساتھ طلبہ کو کیمپس میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دیں گے۔ طالب علموں کو کالج کے احاطے میں زعفرانی ڈوپٹہ یا حجاب پہننے کی اجازت نہیں ہے۔

یہ ہدایات علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلباء کی طرف سے کیمپس میں احتجاجی مارچ نکالے جانے کے بعد سامنے آئی ہیں۔ طلباء نے کیمپس کے اندر پوسٹر اٹھائے اور نعرے لگاتے ہوئے مارچ کیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top