جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

معروف بھارتی پاپ گلوکار بپی لہری انتقال کرگئے

16 فروری, 2022 14:51

ممبئی: بھارت کے معروف موسیقار و پاپ گلوکار بپی لہری انتقال کرگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 69 برس کے گلوکار بپی لہری کا انتقال بھارت کے کریٹی کیئر اسپتال میں آج ہوا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بپی لہری کو ایک ماہ قبل صحت کے مختلف مسائل کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جس کے بعد انھیں 2 روز قبل اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا لیکن گزشتہ روز طبیعت بگڑنے کے باعث انہیں دوبارہ اسپتال لایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔

ڈاکٹر کے مطابق بپی لہری کو جب اسپتال لایا گیا تو ان کا بلڈ پریشر کم تھا اور ان کی نبض بھی ڈوبی ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: موسیقی کا ایک عہد تمام ہوا، لیجنڈ بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر انتقال کرگئیں

گلوکار کا علاج کرنے والے ڈاکٹر دیپک کا کہنا ہے کہ بپی لہری کی طبیعت بحال کرنے کی کوشش کی گئی لیکن بہت دیر ہوچکی تھی۔

بپی لہری کو بالی وڈ کا راک اسٹار کہا جاتا تھا اور انہوں نے بھارتی فلم انڈسٹری کو کئی نامور گانے فراہم کیے۔

بپی لہری نے 1970 اور 80 کے اواخر میں بھارت کی مشہور فلموں چلتے چلتے، ڈسکو ڈانسر اور شرابی کے لیے گانے گائے۔

انہوں نے اپنا آخری گانا ‘بھنکاس’ 2020 کی فلم ‘باغی تھری’ کے لیے تیار کیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top