جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ایران میں غیرت کے نام پر نوعمر بیوی کا قتل، شوہر سر لے کر گھومتا رہا

11 فروری, 2022 13:21

تہران : ایرانی شخص نے نوعمر بیوی کا سر قلم کر دیا، جس نے قوم کو افسردہ کردیا ہے۔

پڑوسی ملک ایران میں ایک ایسا درد ناک واقعہ ہوا، جس نے پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ ایک ویڈیو وائرل ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص اپنی نوعمر بیوی کا کٹا ہوا سر ہاتھ میں لے کر اطمینان سے چل رہا ہے۔

اس واقعے کو دو دن گزر چکے ہیں، مگر یہ واقعہ اب بھی موضوع بحث ہے، ایرانی شہری اس عمل پر انتہائی غم و غصے میں ہیں، جبکہ دنیا بھر میں اس واقعے کو ایران کے سماجی رویے سے جوڑا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران سے براہ راست بات چیت نہ ہوئی تو انتہائی بدقسمتی ہوگی : سینیئر امریکی اہلکار

اطلاعات کے مطابق لڑکی شادی کے وقت 12 سال کی تھی، جو ازدواجی زندگی سے تنگ آکر ترکی فرار ہوگئی تھی۔ اپنے والد کے اسرار کرنے پر چار ماہ بعد ایران واپس آئی تو اس کے شوہر نے غیرت کے نام پر قتل کردیا۔

قاتل کی ماں کا کہنا ہے کہ بیٹے نے پہلے اپنی بیوی کو قتل کرنے کی دھمکی دی تھی اور وہ ہی اس قتل کا ذمہ دار ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top