جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

عراق، مغرب دوست صدارتی امیدوار کی معطلی سے دنیا میں خود کو تنہاء سمجھنے لگا

11 فروری, 2022 11:28

بغداد : مغرب کے دوست امیدوار کی معطلی کے بعد عراق کو تعطل کا سامنا ہے، معاملے کے بعد سیاسی خلاء نظر آرہا ہے، جماعتیں کوئی واضح فیصلہ لینے میں ناکام نظر آتی ہیں۔

عراق کے سب سے طویل عرصے تک وزیر خارجہ رہنے والے کرد رہنماء ہوشیار زیباری نے صدارت کا انتخاب لڑنے کے لیئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، جسے وفاقی عدالت نے ماضی کے بد عنوانی کے الزامات کی بنیاد پر معطل کردیا۔

ہوشیار زیباری بیرون ملک عراق کا سب سے مشہور چہرہ ہیں، جو اکثر مغربی سفارت کاروں اور صحافیوں کے ساتھ رابطے میں رہتے تھے، بلکہ ملک کا مقدمہ بنانے کے لیے پڑوسی عرب ریاستوں کے ساتھ مضبوط تعلقات بھی استوار کرتے تھے۔

عدالتی فیصلے سے انتخابات میں تاخیر ہوئی، جس سے موجودہ دھڑے بندیوں کا مزید بڑھنے کا خطرہ ہے۔ اڑسٹھ سالہ زیباری کو مغرب کے دوست کے طور پر دیکھا جاتا تھا اور ایک کامیاب مذاکرات کار کے طور پر جانا جاتا تھا۔

یہ بھی پڑؑھیں : عراق میں اسپتال کے باہر زوردار دھماکا، 4 جاں بحق اور 20 زخمی

ان کے سیاسی کیریئر نے 2016 میں ایک موڑ لیا جب، بطور وزیر خزانہ، ان پر بدعنوانی اور عوامی فنڈز کے غلط استعمال کے الزامات لگے، تاہم وہ ان الزامات کی تردید کرتے رہے ہیں۔

زیباری کو صدارت کے لیئے مضبوط امیدوار سمجھا جاتا تھا، ان کے انتخابی دوڑ سے باہر ہونے کے بعد ایک سیاسی خلاء پیدا ہوگیا، جو عراق کی پارلیمانی سیاست کے لیئے اچھا نہیں سمجھا جارہا ہے۔

عراقی انتخابات میں ایران نواز گروپوں کو شکست ہوئی ہے، بعض حلقوں کا خیال ہے کہ اگر حکومت میں ایران نواز گروپوں کو نمائندی نہیں ملی تو ملکی حالات خانہ جنگی جیسی صورتحال کی جانب جاسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ عراق میں صدام کے بعد کے نظام حکومت کے مطابق، کرد اقلیت صدارت سنبھالتی ہے، جب کہ شیعہ وزیر اعظم اور سنی پارلیمنٹ کے اسپیکر کا عہدہ سنبھالتے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top