جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

اقوام متحدہ کا افغان خاتون رہنماؤں کے لاپتہ ہونے پر تشویش کا اظہار

10 فروری, 2022 14:20

کابل : افغانستان میں اقوام متحدہ کی اعلیٰ مندوب نے طالبان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کی اور افغان خاتون رہنماؤں کے لاپتہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا۔

ڈیبورا لیونز نے سماجی میڈیا پر جاری بیان میں کہا ہے کہ میں نے افغان خاتون رہنماؤں کے لاپتہ ہونے پر عالمی غصے سے متعلق طالبان کی عبوری حکومت کو آگاہ کیا اور انہوں نے اس مسئلے کو حل کرنے کی کوششوں کا یقین دلایا۔

یہ بھی پڑھیں : چین، پاکستان اور افغانستان کے فورم کو دوبارہ بحال کیا جائے گا: وزیر خارجہ

انہوں نے طالبان پر زور دیا تھا کہ وہ خواتین کی آزادی کو محفوظ بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان نے حال ہی میں کچھ خواتین کو گرفتار کرنے کے بعد ڈرانے دھمکانے اور ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top