جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

یوکرائن پر حملے کی صورت میں روس کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی : امریکہ

08 فروری, 2022 11:06

واشنگٹن : امریکی صدر کا کہنا ہے کہ پیوٹن جانتے ہیں یوکرائن پر حملہ بہت بڑی غلطی ہوگی، یوکرائن پر حملے کی صورت میں روس کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے پیر کو واشنگٹن ڈی سی میں جرمن چانسلر اولاف شولز سے ملاقات کی۔ اس حوالے سے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ یوکرین ایجنڈے میں سرفہرست تھا۔ ہم نے پابندیوں کا ایک مضبوط پیکج تیار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر روس یوکرین کی خودمختاری کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اسے فوری اور سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ نورڈ اسٹریم ٹو گیس پائپ لائن کو روک دیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ یوکرائن پر حملے کی صورت میں روس کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔ روسی جارحیت روکنے کیلئے جرمنی اور امریکا ایک پیج پر ہیں۔ جرمنی امریکا کے قریبی اتحادیوں میں سے ایک ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فرانسیسی صدر دفاع میں آگئے، روس کا خدشات کو اٹھانا جائز ہے : میکرون

امریکی صدر نے کہا کہ لگتا ہے کہ پیوٹن جانتے ہیں یوکرائن پر حملہ بہت بڑی غلطی ہوگی۔ جرمنی مکمل طور پر قابل اعتماد ہے۔ دوبارہ اعتماد جیتنے کی ضرورت نہیں۔ نیٹو روس کے حملے کا جواب دینے کیلئے تیار ہے۔ تمام فریقوں کیلئے سفارت کاری بہترین راستہ ہے۔

جرمن چانسلر کا کہنا تھا کہ امریکہ اور جرمنی کا یوکرین، روس اور پابندیوں کے بارے میں یکساں نقطہ نظر ہے، لیکن انہوں نے اپنے دن بھر کے دورے کے دوران نورڈ اسٹریم ٹو گیس پائپ لائن کو منسوخ کرنے سے متعلق کوئی بات نہیں کی۔

بائیڈن اور شولز نے اس بات پر زور دیا کہ وہ یوکرین کے تنازع کے حل کے طور پر سفارت کاری کو ترجیح دیتے ہیں۔

خیال رہے کہ جرمنی اپنی نصف ضروریات پوری کرنے کے لیے روسی گیس استعمال کرتا ہے۔ جرمنی نے تقریباً مکمل ہونے والے منصوبے کو منسوخ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top