جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

امریکی خبر رساں ادارے کو مسلسل سائبر حملوں کا سامنا، چین پر جاسوسی کا الزام

05 فروری, 2022 16:12

نیو یارک : ہیکرز نے مسلسل سائبر حملے کے ذریعے وال اسٹریٹ جنرل کے صحافیوں کے ای میل اکاؤنٹس ہیک کرلیئے ہیں، جس کا الزام چینی ہیکرز پر لگایا جارہا ہے۔

امریکی خبر رساں ادارے وال اسٹریٹ جرنل کو مسلسل سائبر حملوں کا سامنے ہے، ادارے کے درجنوں ایسے صحافیوں کو ہیکنگ کا نشانہ بنایا گیا ہے جو چین سے متعلق خبروں پر اپنی توجہ مرکوز رکھتے ہیں۔

سائبر سیکیوریٹی فرم نے معاملے کی تحقیقات کے بعد خیال ظاہر کیا ہے کہ ہیکرز ممکنہ طور پر جاسوسی کی سرگرمیوں میں ملوث ہیں، تاکہ چین کے مفادات کو فائدہ پہنچانے کے لیے معلومات اکٹھی کی جاسکیں۔ بعض صحافیوں کے زیر استعمال ای میل اکاؤنٹس اور گوگل ڈرائیو تک رسائی حاصل کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت کی مودی سرکار سوشل میڈیا پر سخت قوانین نافذ کرنے پر کوشاں

وال اسٹریٹ جرنل کی انتظامیہ متاثرہ صحافیوں سے ملاقات کر کے فرانزک ڈیٹا سے اس بات کا تعین کر رہی ہے کہ صحافیوں سے کیا معلومات چرائی گئیں ہیں۔

اس حوالے سے چینی سفارت خانے کے ترجمان نے کہا کہ وہ اس واقعے سے ناواقف ہیں۔ چین سائبر حملوں اور سائبر چوری کی تمام شکلوں میں سختی سے مخالفت اور مقابلہ کرتا ہے۔

تقریباً ایک دہائی قبل، مشتبہ چینی ہیکرز نے نیویارک ٹائمز کے کمپیوٹر سسٹم تک رسائی حاصل کر لی تھی، جب اخبار کے صحافی اس وقت کے چینی وزیر اعظم وین جیاباؤ کے رشتہ داروں کی دولت کے بارے میں تحقیقات کر رہے تھے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top