جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بھارت کی مودی سرکار سوشل میڈیا پر سخت قوانین نافذ کرنے پر کوشاں

05 فروری, 2022 16:10

نیو دہلی : بھارتی وزیر کا کہنا ہے کہ اگر سیاسی جماعتیں راضی ہوں تو حکومت سوشل میڈیا پر سخت قوانین نافذ کرنے کو تیار ہے۔

بھارتی وزیر آئی ٹی نے کہا ہے کہ حکومت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو جوابدہ بنانے کے لیئے پارلیمنٹ میں موجود سیاسی جماعتوں کے درمیان اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کرے گی، اگر ایسا ہوا تو شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے سوشل میڈیا پر سخت قوانین نافذ کیئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں ذاتی طور پر مانتا ہوں کہ اپنے شہریوں کے تحفظ کے لیے ہمیں قوانین کو مزید سخت بنانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت میں آٹھ سو گائیں موت کا شکار، تنازعہ کھڑا ہوگیا، گاؤ ماتا کے مجرم کو سزا کا مطالبہ

ان کا کہنا تھا کہ جب بھی حکومت نے سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کی کوشش کی، اپوزیشن کہتی ہے کہ ہم آزادی اظہار پر حملہ کر رہے ہیں۔

بھارتی وزیر نے کہا کہ ہمیں ایسا سوشل میڈیا ایکو سسٹم بنانے کے لیے اتفاق رائے پیدا کرنے کی ضرورت ہے، جہاں خواتین خود کو محفوظ محسوس کر سکیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top